The news is by your side.

Advertisement

پی پی اور ن لیگ کے بعد مسلم کانفرنس کو بھی آزاد کشمیر میں دھچکا

مظفرآباد: آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت اور پارٹی کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان چوہدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود رہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قد آور سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن، مفاد اور فتنہ گری کی سیاست کو کہیں پناہ میسر نہیں آئے گی، وزیراعظم کی شکل میں اہل کشمیر کو متحرک سفیر اور قائد میسر ہے، عالمی فورمز پر وزیراعظم کی تقاریر سے خودارادیت کو نئی اٹھان میسر آئی۔

سیف اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں واضح اکثریت سے مستحکم حکومت قائم کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں