پنجاب کے شہر حافظ آباد میں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جہاں گھر میں آگ لگنے کے بعد چھت گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔
ان میں سے خاتون اور چار بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ چار افراد زخمی ہوئے۔
- Advertisement -
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشون اور اسپتال اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سردی کی شدت سے بچنے کے لیے گھر کی دوسری منزل پر آگ جلائی گئی تھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ لگنے سے خستہ حال چھت گر پڑی۔