ریاض: سعودی عرب میں فوڈ کے بعد پیٹرول ڈلیوری کی سہولت بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت اور کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بعض اوقات دور دراز علاقوں میں گاڑی یا موٹر بائیکس اچانک پیٹرول ختم ہونے کے باعث بند ہوجاتی ہیں جبکہ اطراف میں پیٹرول پمپ نہ ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، ایسے میں پیٹرول ڈلیوری کی سہولت نے ڈرائیور حضرات کی مشکلیں آسان کردیں۔
••
الآن في #السعودية: السماح
بـ محطات الوقود المتحركة؛
لتقديم خدمة التعبئة في أي
مكان، وفق شروط محددة.
••#وزارة_الشؤون_البلدية_والقروية pic.twitter.com/3FUy3zyJFy— أحمد المالكي (@AlmalkiTV1) January 17, 2020
سعودی عرب میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن پیٹرول خریدنے کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے، سعودی وزارت بلدیات نے گزشتہ دنوں پیٹرول اسٹیشنز کے منظور شدہ قواعد پر عمل کرتے ہوئے متحرک پیٹرول پمپ قائم کرنے کی منظوری دی تھی، بعد ازاں متحرک پیٹرول پمپ قائم کئے گئے ہیں جو مملکت میں غیرملکیوں کو بھی آن لائن پیٹرول فراہم کررہے ہیں۔
کراچی، پیٹرول اور آئل کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکل متعارف
موٹر گاڑیاں چلانے والوں کا کہنا ہے سعودی عرب میں یہ سہولت کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کبھی کھبار نہ دانستگی کے باعث پیٹرول ڈلوانا بھول جانے سے گاڑیاں بیچ سڑک پر بند ہوجاتی ہیں، تاہم اب ہم مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ فوڈ ڈلیوری کی طرح مملکت میں پیٹرول ڈلیوری بہت کم وقت میں بڑے پیمانے پر سامایہ کاری کررہا ہے، امید کی جارہی ہے یہ شعبہ مستقبل میں مزید پھلے پھولے گا۔