اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میک اپ کے بعد دلہن کا چہرہ بگڑ گیا، دلہے کا شادی سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

بیوٹی پالر کی جانب سے کچھ نئے پراڈکٹس کو ایک دلہن کے چہرے پر استعمال کرنا مہنگا پڑگیا، جس کے بعد دلہے نے بھی شادی سے انکار کردیا۔

شادی کے دن سجنا سنورنا ہر دلہن کا خواب ہوتا ہے اور اس خاص دن پر بہت خوبصورت نظر آنے کے لیے دلہن بہترین بیوٹی پارلر جاتی ہے، لیکن بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسی میک اپ نے نہ صرف دلہن کا چہرہ بگاڑ دیا بلکہ اس کی شادی بھی ٹوٹ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک کے ضلع ہاسن میں پیش آیا جہاں شادی سے قبل پارلر میں میک اپ کے لیے جانے والی دلہن کا چہرہ اس قدر بگڑ گیا کہ اسے ہاسپٹل سے رجوع کرنا پڑا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلہن کا چہرہ بگڑے ہوئے دیکھ کر دولہا اور اس کے رشتہ داروں نے شادی سے بھی انکار کر دیا، جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں پارلر کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

شکایت ملنے پر پولیس نے بیوٹی پارلر آپریٹر گنگا کے خلاف کارروائی شروع کی تو بیوٹی پارلر والی نے بتایا کہ زیادہ خوبصورت نظر آنے کیلئے کچھ نئے براڈکٹس کو  ٹرائی کرنے کی کوشش کی، دلہن کے چہرے پر فاونڈیشن لگایا اور اس کے بعد اسٹیم کیا جس کی وجہ سے دلہن کا چہرہ بگڑ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں