تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قتل کے بعد بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر شوہر تھانے پہنچ گیا

آندھرا پردیش: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وحشی شخص بیوی کو قتل کرنے کے بعد کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کا یہ لرزہ خیز واقعہ ضلع گنٹور کے علاقے ستنا پلی میں پیش آیا جہاں سفاک قاتل نے بیوی کا سر تن سے جدا کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

سرینواس نامی شخص رات گئے نشے میں دھت ہو کر گھر پہنچا تو اس کا بیوی سے جھگڑا ہو گیا جس پر اہلیہ واقعے کی شکایت پولیس کو درج کروانے پولیس اسٹیشن جارہی تھی کہ راستے میں شوہر نے اسے روک لیا۔

درندہ صفت شخص نے سرعام کلہاڑی کے وار سے بیوی کا سر تن سے جدا کر دیا اور کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

ملزم نے لرزہ خیز واقعے پر گرفتاری دے دی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کردیا اور آلہ قتل سمیت شواہد اکٹھے کر لیے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں سفاک شوہر بیوی کو قتل کرکے اس کا سر لے کر تھانے پہنچ گیا تھا ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبے میں غیرت میں آکر دو بچوں کی ماں کا سر تن سے جدا کردیا تھا۔

ضلع چکمگلور میں پولیس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شخص ہاتھ میں بیگ لے کر تھانے میں داخل ہوا اور پولیس افسر کو بتایا کہ اس نے غیرت میں آکر اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے اور اس بیگ میں اس کا سر ہے۔

Comments

- Advertisement -