صدر مملکت اور وزیراعظم کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیردفاع کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
Perwaiz Khatak is diagnosed with Covid positive. Get well soon PK
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) March 29, 2021
اب سے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تمام کورونامتاثرین پر رحم کرے۔
صدر عارف علوی نے لکھا کہ کوروناویکسین کی ایک ڈوزلےچکاہوں اور ویکسین کی دوسری ڈوز چندہفتوں میں لگےگی۔
انہوں نے دعا بھی لکھی کہ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔