تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سمندری کے بعد اب برفانی طوفان، امریکا کیلیے نئی مصیبت

امریکا جس کو گزشتہ ماہ تاریخ کے بدترین سمندری طوفان سے گزرنا پڑا تھا اب اسے ایک اور نئی قدرتی آفت برفانی طوفان نے گھیر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور نیویارک کے مغربی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ دو دن سے جاری شدید برفباری نے ہر شے کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔

برفانی طوفان کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹریفک شدید متاثر ہے۔ درخت گرنے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

بفیلو شہر میں اب تک 6 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ریاست فلوریڈا اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ماہ شدید سمندری طوفان نے تباہی مچا دی تھی۔

اس سمندری طوفان کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوگئے تھے جب کہ مواصلاتی نظام درہم برہم اور بجلی سے ملک کا وسیع حصہ محروم ہو گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -