ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

زینب کے بعد بچیوں‌ سے زیادتی اور قتل کے 11 واقعات رونما ہوئے، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد اسی نوعیت کے 11 واقعات رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے  ملک بھر میں خواتین پر تشدد، کاروکاری، قتل اور زیادتی کے واقعات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں  5312 خواتین کوقتل کیاگیا جن میں سے 1548 کیسز کاروکاری کے ہیں، اسی طرح ونی کے45 واقعات رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 99 خواتین تیزاب گردی کاشکار بھی ہوئیں۔

مزید پڑھیں: ننھی زینب کے قاتل کی آخری وصیت منظر عام پر آگئی

وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے 14 ہزار 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو پھانسی دی جاچکی جبکہ سانحہ قصور کے بعد اسی نوعیت کے 11 مقدمات درج ہوئے جن میں سے پنجاب میں 6، خیبرپختونخواہ میں 3 اور بلوچستان سے 2 کیس سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک ملزم زیر حراست ہے جس کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ ایک کیس میں نامزد چار ملزمان کا چالان غلط ثابت ہوا اسی طرح خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات کے ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں