شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے افضل خان اور بیٹی صاحبہ کی شادی کی مخالفت کرنے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکارہ نشو بیگم نے شرکت کی اور بیٹے اور داماد کی شادی اور ان کے شوبز میں آنے سے متعلق بتایا۔
نشو بیگم نے کہا کہ صاحبہ کہتی تھیں کہ اگر آپ مجھے فلموں میں نہیں لائیں گی تو میں جان دے دوں گی اور دو دن تک اس نے کھانا تک نہیں کھایا اور مجھے طعنے بھی دیے کہ آپ ہیروئن اس لیے بنانا نہیں چاہتیں کہ آپ کی عمر کا پتا چل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جب صاحبہ فلموں میں آگئی تو آدھی فلم کرکے کہتی کہ مجھے باقی نہیں کرنی پھر میں نے کہا کہ جو فلم سائن کی ہے وہ پوری کرو پھر بے شک فلمیں نہ کرنا۔
نشو بیگم کا کہنا تھا کہ ’پھر مجھے یہ خوف پیدا ہوا کہ جتنے شوق سے یہ فلموں میں آئی تھی اتنی ہی پاگل شادی کے لیے ہورہی ہے، یہ خدانخواستہ کیریئر کے بارے میں ایسا کرلیا شادی سے متعلق ایسا کچھ نہ کرلے۔‘
انہوں نے کہا کہ لیکن خدا کا شکر ہے کہ میری مخالفت نے ان کو شادی نبھانے پر مجبور اور مضبوط کیا اور یہی بیٹی کی شادی مضبوطی میں چاہتی تھی۔
صاحبہ کی والدہ نے کہا کہ اگر میں اتنی مخالفت اور احتیاط نہ کرتی تو لوگ مجھے کہتے کہ تم تو سمجھ دار تھیں پھر میں نے اس کی شادی کی۔
نشو بیگم نے کہا کہ میری احتیاط کو لوگوں نے منفی لیا آج میں اسی جوڑے کے لیے دعا گو ہوں۔