اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس میں شیر افضل مروت توجہ کا مرکز بنے رہے ، انہوں ایوان میں سوال اٹھایا کہ میں اپنے ہی ساتھیوں سے ہوچھتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا؟ حکومتی ارکان نے مروت کو کیوں نکالا کے نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیر افضل مروت اپوزیشن کے داخلی دروازے سے ایوان میں ہونےکے بجائے حکومتی دروازے سے قومی اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئے۔
ان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی حکومتی ارکان نے ڈسک بجا کر ان کا استقبال کیا، وقفے سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے لیے اسپیکر نے انہیں سوال کر نے کے مائیک دیا۔
انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا میرا سوال تو اپنے ہی ساتھیوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
اس پر حکومتی ارکان نے دوبارہ ڈسک بجائے اور مروت کو کیوں نکالا کے نعرے لگاتے ہوئے ڈسک بجائے گئے۔
اسپیکر نے اس موقع پر پنجابی میں کہا کہ “دیکھنا تسی انوں چک چکا کے مروا نہ دینا”اس پر شیر افضل مروت نے کہا آپ بھی میرا ساتھ دیں۔
اس موقع پر ن لیگ کے حنیف عباسی بولے ہم آپ کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں واپس بھجوائیں گے، اس موقع پر حکومتی ارکان نے ظالموں جواب دو، مروت کو حساب دو کے نعرے لگائے۔