کراچی : اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی ضمانت ہو رہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارےہیں ، یہاں سےضمانت ملے تو مولانا سے جاکر ملاقات کروں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا کےدھرنےکےبارےمیں کچھ بھی علم نہیں، مولانافضل الرحمان ایک اچھے آدمی ہیں ، یہاں سےضمانت ملےتومولاناسےجاکر ملاقات کروں۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےاستغفےسےمتعلق پارٹی کی جوپالیسی ہےوہی میرامؤقف، ن لیگ کےرہنماؤں کی ضمانت ہورہی ہے کیونکہ وہ زیادہ پیارے ہیں۔
بعد ازاں آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب کےتفتیشی افسر نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ، تفتیشی افسر نے بتایا عدالتی حکم پر مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کردیے، مفرور ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثوں کےالزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا ۔
واضح رہے نیب نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوبیس فروری کواسلام آباد کے ہوٹل سے حراست میں لیا تھا جبکہ ان کی درخواست ضمانت سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔