تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آگاہی ایوارڈز 2019: اے آر وائی نیوز ایک بار پھر مقبول ترین چینل قرار

اسلام آباد: سال 2019 کے آگاہی ایوارڈز برائے صحافت کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق عوامی رائے اور پسندیدگی کی بنیاد پر اے آر وائی نیوز نے ایک بار پھر مقبول ترین چینل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق آگاہی ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا جس میں 35 صحافتی شعبوں میں منتخب کردہ افراد کو سال 2019 کا آگاہی ایوارڈ دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کو عوامی سروے کی بنیاد پر پاکستان کے مقبول ترین چینل کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آگاہی ادارے نے حاصل ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 60 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کے اراکین نے انتہائی سخت جانچ پڑتال کے بعد فاتح صحافیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ایوارڈز  سے نوازا۔

آگاہی ایوارڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے آر وائی نیوز نے تیسرے سال بھی اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھا اور سال 2019 کے مقبول ترین چینل کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن کو حالاتِ حاضرہ کی بہترین اینکر کا ایوارڈ دیا گیا۔

یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی چینل یکساں مقبول ہے۔ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی ملک کی خبروں اور تجزیوں‌ سے جڑے رہنے کے لیے اے آر وائی نیوز کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اے آروائی نیوز گزشتہ دو برس سے چینل آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کررہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اُس کے ناظرین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -