اشتہار

”اگر تم ساتھ ہو“ اے آر رحمان نے بھارت گوئل کی تعریف کیوں کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمان نے ابھرتے ہوئے میوزک کمپوزر بھارت گوئل کی کھل کر تعریف کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں پرانے گیتوں کو دوبارہ سے نئے انداز میں تخلیق کرنے کیلئے بھارت گوئل کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

بھارت گوئل نے 2015 میں آنے والی اے آر رحمان کی میوزک البم ‘تماشا’ کے مشہور گیت ‘اگر تم ساتھ ہو’ کو بالکل نئے اسٹائل میں گا کر اے آر رحمان کو بھی حیران کردیا، جس پر اے آر رحمان نے اُن کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

- Advertisement -

اے آر رحمان نے گانے سے متاثر ہو کر بھارت گوئل کی ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی۔

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ سامعین اس گانے کو ضرور سنیں اور بھارت گوئل کی محنت کے صلے میں انہیں سوشل میڈیا پر مجھے نہیں انہیں ٹیگ کیجئے۔

نوجوان میوزک کمپوزر بھارت گوئل نے اپنے لیے تعریفی کلمات سننے کے بعد کہا کہ ‘اے آر رحمان سر کے منہ سے اپنے لیے تعریف سن کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، جس طرح میرے کام کی دنیا بھر کے سامنے انہوں نے توثیق کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کتنے سادہ انسان ہیں۔

کنگنا رناوت وزیر اعظم کیوں نہیں بننا چاہتیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

یاد رہے کہ اے آر رحمان کی 2015 سامنے آنے والی میوزک البم میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں