تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

کنگنا رناوت وزیر اعظم کیوں نہیں بننا چاہتیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کی وزیر اعظم نہ بننے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت سے اکثر سیاست میں آنے سے متعلق سوال کیا جاتا ہے جبکہ حالیہ انٹرویو میں بھی بالی وڈ اداکارہ سے اس بارے میں پوچھا گیا۔

انٹرویو میں کنگنا رناوت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عنقریب بھارت کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں؟ اس پر انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کو دیکھنے کے بعد لوگ کبھی نہیں چاہیں گے کہ میں وزیر اعظم کا منصب سنبھالوں۔

متعلقہ: میری ’کسی سے‘ ملاقاتیں ہو رہی ہیں: کنگنا رناوت

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں صرف فلم میں وزیر اعظم بن سکتی ہوں۔ فلم ’ایمرجنسی‘ میں انہوں نے بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم سیاست سے متعلق ہے۔

فلم میں شریاس تلپڑے، انوپم کھیر، ماہیما چوہدری اور پپل جےاکر سمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیا لیکن یہ باکس آفس پر کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔

اداکارہ نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ ’ایمرجنسی‘ صرف سیاسی فلم ہے، یہ اندرا گاندھی کی بایوپک نہیں ہے۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’میں سیاست دان بننا چاہتی ہوں‘ ان کیلیے ایک بیہودہ سوچ ہے۔

انہوں نے دلیل دی تھی کہ کسی کو اس بارے میں خود بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ لوگوں کو اس کا فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -