تازہ ترین

میری ’کسی سے‘ ملاقاتیں ہو رہی ہیں: کنگنا رناوت

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالآخر تعلقات میں ہونے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت کی ایک شخص کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد یہ خبریں شائع ہوئی کہ وہ تعلقات میں ہیں۔

کنگنا رناوت نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے نشانت پٹی نامی شخص کے ساتھ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ہر روز انہیں کسی مرد کے ساتھ ملا کر الجھاؤ پیدا نہ کرے۔

متعلقہ: میں شادی کرنا چاہتی ہوں، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے لکھا کہ نشانت پٹی شادی شدہ ہیں جبکہ میں کسی اور کو ڈیٹ کر رہی ہوں اور صحیح وقت کا انتظار کر رہی ہوں۔

بالی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ براہ کرم شرمندہ نہ کریں، عورت کو کسی نئے مرد کے ساتھ تصویر لینے پر اس سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

چند روز قبل کنگنا رناوت کی ایک ’پراسرار‘ شخص کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے تعلقات میں کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔

بعد ازاں، کنگنا رناوت نے تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے ’پراسرار‘ شخص کے بارے میں بہت سے پیغامات موصول ہوئے جس کے ساتھ میں اکثر سلون کے باہر نظر آتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خاتون اور مرد ساتھ ہوں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ تعلقات میں ہیں، خاتون کے ساتھ ایک مرد اس کا ہم پیشہ، کزن، دوست یا پھر اس طرح کا ہیئر اسٹائلسٹ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ یہ شخص ان کا ہیئر اسٹائلسٹ ہے۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر پرانی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -