تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

میں شادی کرنا چاہتی ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی نامور بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

کنگنا رناوت بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جو اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ آئندہ پانچ سالوں کے دوران شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی شادی ہو اور ایک خاندان بنے، میں خاندان لڑکی ہوں لہٰذا شادی میرے لیے بہت اہم معاملہ ہے۔

متعلقہ: ’میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن۔۔۔‘، کنگنا رناوت کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور آئندہ پانچ سالوں کے دوران شادی کر لوں گی، اگر یہ ارینجڈ اور لوو میرج کا امتزاج ہو تو اچھا ہوگا۔

ماضی کے معاشقے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ضروری نہیں آپ کو محبت میں کامیابی ملے، نوجوانی میں محبت ناکام ہونا خوش قسمتی ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔

کنگنا رناوت نے بتایا کہ میں نے تعلق برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، میں نے اسے اپنا وقت دیا تاکہ کہ یہ آگے چل سکے، لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا، مجھے لگتا ہے اوپر والے نے مجھے بچا لیا۔

Comments

- Advertisement -