11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’میں بھی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن۔۔۔‘، کنگنا رناوت کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی شادی کے بارے میں اہم بیان دے دیا۔

کنگنا رناوت رومینٹک کامیڈی فلم ’ٹیکو ویڈز شیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم میں انہوں نے پروڈیوسر فرائض انجام دیے جبکہ نواز الدین صدیقی اور اونیت کور مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے شادی سے متعلق گفتگو کی۔ میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی چاہتی ہوں کہ میری شادی ہو اور اس کے بعد ایک فیملی بنے، لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے اور اسے درست وقت پر کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

میزبان نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ شادی کب کرنے والی ہیں؟ کنگنا رناوت نے یہی جواب دہرایا کہ میں یقینی طور پر شادی کرنا چاہتی ہوں اور ایک فیملی بنانا چاہتی ہوں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکوں کو مارنے کی افوائیں اس کی اہم وجہ ہیں، میرے بارے میں افواہیں پھیلا دی گئیں کہ میں لڑکوں کو مارتی ہوں اور اسی وجہ سے اب تک میری شادی نہیں ہو سکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں سخت کردار ادا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں حقیقی زندگی میں بھی سخت ہوں اور لڑکوں سے سختی سے پیش آتی ہوں، حقیقی زندگی میں مجھے کبھی کسی نے لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ میرے خلاف صرف پروپیگنڈا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں