ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

حنا الطاف کی کونسی بات بری لگتی ہے؟ آغا علی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ‘ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکار آغا علی اور حنا الطاف گزشتہ برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

آغا علی نے بتایا کہ شادی کے بعد زندگی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی بس روٹین تبدیل ہوگئی ہے اور میں بہت پرسکون ہوگیا ہوں پہلے بہت جذباتی ہوا کرتا تھا۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ شادی سے پہلے بہت سے فیصلے جذبات میں لیا کرتا تھا، اب ذہن میں خیال آتا ہے کہ فیملی بنانی ہے، کسی کی بیٹی آپ کے ساتھ ہے وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آئی ہے تو اس کا خیال رکھنا ہے۔

آغا علی نے کہا کہ ہمارے وارڈ روب میں 90 فیصد میرے کپڑے طریقے سے رکھتے ہیں لیکن حنا جب بھی شوٹ پر جانے کے لیے ایک شرٹ نکالتی ہیں تو متعدد کپڑے بکھیر دیتی ہیں اور پھر وہ تین دن بعد کپڑے ٹھیک کرکے رکھتی ہیں یہ بات مجھے بہت بری لگتی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ میں بھی کبھی کبھی تیار ہوتے وقت چیزیں پھیلا دیتا ہوں لیکن ایسا روز نہیں ہوتا اور کبھی کسی چیز پر مٹی دکھائی دیتی ہیں تو میں کپڑا لے کر خود ہی صاف کردیتا ہوں۔

آغا علی کا کہنا تھا کہ گھر میں جالے اکثر مجھے اس لیے نظر آجاتے ہیں کہ میرا قد لمبا ہے اور حنا کا قد چھوٹا ہے اس کے علاوہ حنا کی نظر بھی تھوڑی کمزور ہے۔

جھگڑے سے متعلق سوال پر آغا علی نے کہا کہ حنا اور میرا جھگڑا بہت کم ہوتا ہے اور کبھی کوئی غصہ بھی ہوجائے تو خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

اداکار نے کہا کہ جھگڑے کے بعد حنا الطاف اکثر مجھے منا لیتی ہیں لیکن میں انہیں کم ہی مناتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ حنا باتیں زیادہ کرتی ہیں اور میں سنتا بھی ہوں، سیٹ کے قصے اکثر ہماری گفتگو میں شامل رہتے ہیں۔

آغا علی نے کہا کہ فضول خرچ میں زیادہ ہوں، حنا اکثر مجھے اس پر ڈانٹتی بھی ہیں میں کبھی کبھی بہت زیادہ آن لائن شاپنگ کرلیتا ہوں جبکہ حنا بہت کفایت شعار بیوی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں