قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان خان کا کہنا ہے کہ کیچ چھوڑنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
سڈنی میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان نے کہا کہ کیچ چھوڑنا کوئی بڑی بات نہیں جب پکڑتے ہیں تو کوئی بات نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلپ میں فیلڈنگ اتنی آسان نہیں جتنی نظر آتی ہے، آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
آغا سلمان نے کہا کہ سیکنڈ سیلپ میں کیچ زیادہ نکلتے ہیں، بابر نے سوچا وہ کھڑے ہوتے ہیں، کیچز چھوڑنا کھیل کا حصہ ہے، آسٹریلیا نے بھی کیچ چھوڑے ہیں۔
The 'pee break' that spared Warner!
When you've got to go, you've got to go, but this toilet timing from Salman Ali Agha wasn't ideal for Pakistan #AUSvPAK pic.twitter.com/sY5Icdq9e7
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2024
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں اب سب ہی بیٹنگ کر لیتے ہیں، آسٹریلیا کے دورے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، ڈیوڈ وارنر کے لیے کوچز کی ہدایت پر ایک خاص ایریا پر بولنگ کرتے ہیں۔
آغا سلمان نے کہا کہ بیڈ پیچ ہر کھلاڑی پر آتا ہے، بابر بہتر جانتے ہیں وہ کس طرح اس سے نکلیں گے، بابر اعظم نے جتنا پرفارم کیا ہے اس کے مقابلے میں یہ چھوٹا بیڈ پیچ ہے، بابر اعظم کا بیڈ پیچ ہمارے لیے مسلئہ ہے نہ ان کے لیے ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ فنیش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، پہلی سلیپ میں بابر، دوسری میں وہ خود، تھرڈ میں صائم اور گلی میں سعود شکیل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرسٹ سلپ میں اوپنر صائم ایوب نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔