جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنا بڑا ہدف ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر آغا سلمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اور ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کوشش کررہا ہوں کہ ون ڈے میں بھی اچھا پرفارم کروں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہوں، حریف کوئی بھی ہو اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

آغا سلمان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا دباؤ نہیں لوں گا بلکہ اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، ایشیا کپ سے قبل افغانستان سیریز کا بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کوشش یہی ہوتی ہے کہ وائٹ بال ہو یا ریڈ بال ایک ہی طرح کھیلوں، ایک ہی اسٹائل سے کھیلتا ہوں لیکن سری لنکا میں کنڈیشنگ مختلف ہوتی ہیں یہ ایک نیا چیلنج ہے۔

پارٹنر شپ کے سوال پر قومی کرکٹر کا کہناتھا کہ ون ڈے میں محمد رضوان کے ساتھ زیادہ پارٹنر شپ رہی ہے، ان کے ساتھ کھیلنے کا مزہ آتا ہے وہ میرے فیورٹ پارٹنر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر کو اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیٹنگ اور بولنگ میں مڈل آرڈر اوورز اچھا کرنے کی ضرورت ہوتی ہےاگر مڈل اوورز اچھے ہوں تو ٹیم اچھا کرتی ہے۔

آغا سلمان نے کہا کہ افغانستان کے ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں تو ہمارے بھی ورلڈ بیٹرز ہیں، ٹیم اچھا کرنے کی کوشش کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں