پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کسی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کررہے، آغا سراج درانی

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کسی کے اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کررہے، پیپلزپارٹی پر اعتماد ہے اسی لیے دوسری جماعتوں کے لوگ آرہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کوئی جماعت اختلافات کا شکار ہو تو کارکنان دوسری جماعتوں میں جاتے ہیں، پیپلزپارٹی 2018 کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کی عوام کے دل جیت لئے ہیں، اسی لئے دوسری جماعتوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزام لگا کر دوسری جماعتیں خود کو صاف کرنا چاہتی ہیں، گھوڑوں کو کس نے کتنی گھاس کھلائی سب پتہ چل جائے گا، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مرضی ہے جہاں سے چاہیں الیکشن لڑیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کراچی سے الیکشن لڑیں لیکن انہیں شکست ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں