اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

مخصوص نشستوں کا کیس: اٹارنی جنرل کی سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، جس میں استدعا کی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں خارج کی جائے۔

جواب میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

- Advertisement -

اٹارنی جنرل کی جانب سے جواب میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی تقسیم کے وقت پارلیمانی جماعت نہیں تھی، سنی اتحاد کونسل نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور آزاد ارکان کی شمولیت سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتی۔

تحریری جواب میں مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے کوئی فہرست جمع نہیں کرائی، آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے باوجود وہ آزاد ہی رہیں گے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں اس جماعت کو دی جا سکتی ہے جس نےعام انتخابات میں سیٹ جیتی ہو، مخصوص سیٹوں کیلئےفہرست مقررہ تاریخ تک جمع کرائی ہو۔

خیال رہے
سپریم کورٹ کافل بنچ آج پھر سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی اپیلوں پرسماعت کرے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 13 رکنی فل کورٹ کی سربراہی کریں گے۔

الیکشن کمیشن وکیل اسکندر بشیر مہمند دلائل دیں گے ، الیکشن کمیشن وکیل کے بعد پیپلز پارٹی وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل دینگے۔مخصوص نشتوں پر سماعت آج مکمل ہونے کا امکان ہے ہے۔

فل کورٹ آج اٹارنی جنرل کا تحریری جواب بھی پیش ہوگا جبکہ فل کورٹ تحریک انصاف کی پارٹی بننے کی درخواست کا جائزہ لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں