تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پہاڑی چٹان سیاحوں پر آگری، کئی ہلاکتیں (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

براسیلیا: افریقی ملک برازیل کے ایک سیاحتی مقام پر دل خراش واقعہ پیش آیا، پہاڑی چٹان گرنے سے 7 سیاح ہلاک جبکہ متعدد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام "کینیون فال” پر پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتیوں پر گرپڑا جس کے باعث سات سیاح ہلاک اور نو شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے میں بیس سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ برازیلین بحریہ نے لاپتا افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام نے اس پہاڑی حصے کو پہلے ہی خستہ حال قرار دے رکھا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ ٹورسٹ گائیڈ نے مبینہ طور پر حکومتی ہدایات کو نظر انداز کیا اور سیاحوں کا مذکورہ مقام پر لے گیا۔

واقعے کے دل دہلا دینے والے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جس میں دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ سیاحوں نے پہاڑی حصے کے چٹخنے کی آواز سنی اسی دوران دو کشتیاں غیردانستہ طور پر اس مقام پر آگئیں جہاں چٹان آکر گری۔

حادثے کے بعد حکومت نے مذکورہ سیاحتی مقام پر پابندی عائد کردی۔

Comments

- Advertisement -