تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

آگرہ یونیورسٹی کی سنگین غلطی، سلمان خان کی تصویر والی ڈگری جاری

آگرہ: بھارتی ریاست یوپی کے تعلیمی نظام میں بڑی غلفت سامنے آئی ہے، آگرہ یونیورسٹی نے بی اے سال اول میں کامیاب ہونے والے طالب علم کی مارک شیٹ بالی ووڈ اداکار کی تصویر کے ساتھ جاری کردی۔

یہ حیران کُن واقعہ محض 14 دن قبل پیش آیا کہ جب یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ اعزازی تقریب منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس میں بھارتی صدر رام ناتھ کونند اور ڈاکٹر بھمرو شرکت کر کے کامیاب ہونے والے طلباء کو ڈگریاں تقسیم کریں گے۔

یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی جانب والی مارک شیٹ پر 17028700 رول نمبر درج ہے جس پر سلمان خان کی تصویر چسپاں ہے۔

آگرہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ امرتا سنگھ میموریل کی جانب سے جاری ہونے والی مارک شیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم نے 35 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملہ سامنے آنے کےبعد اس کی تحقیقات کیں اور پھر مذکورہ کاپی درستگی کے بعد طالب علم کے حوالے کی گئی۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’مارک شیٹ کی پرنٹنگ میں کئی نقص سامنے آئے ہیں، اسی طرح ایک اور نتیجے کی کاپی پر کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کی تصویر چسپاں تھی‘۔ اُن کا کہنا ہے کہ ’تحقیق کے دوران ایک مارک شیٹ پر طالب علم کا نام غلط پرنٹ ہونے کی شکایت بھی سامنے آئی تھی‘۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی باڈی کی حقیقت بالآخر سامنے آگئی

منتظمین کا کہنا ہے کہ چونکہ مارک شیٹس کی چھپائی دوسری جگہ (پرائیوٹ کمپنی) سے کروائی جارہی ہے اس لیے یہ سنگین غلطیاں پیش آئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مذکورہ مارک شیٹس کی شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں درستگی کے بعد جاری کیا۔

دوسری جانب یونیورسٹی کی ترجمان جی ایس شرما نے غلط مارک شیٹس جاری کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تردید کردی، اُن کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس ضمن میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا بھائی کے ہمراہ رکشے میں سفر

واضح رہے کہ سال 2017-2016 میں مختلف 1000 کالجز کے لاکھوں طلبہ نے بی اے کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔

قبل ازیں یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ برس معروف بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور ارجن کپور کے تصاویر والے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -