جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

علاقائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں علاقائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور ممکنہ طور پر جمعرات سے ڈومیسٹک پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا جائےگا۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں علاقائی پروازیں بحال کرنے منظوری دی گئی ہے تاہم ڈومیسٹک فلائٹس کی بحالی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کی ڈیمانڈ تھی کہ علاقائی آپریشن کو کھولا جائے، ہوا بازی ڈویژن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی سہولت میسر کی جائے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد لاہور کراچی اور کوئٹہ سے پروازیں شروع ہوں گی۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علاقائی پروازوں کی بندش میں 7 مئی تک کی توسیع کر دی تھی۔

سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاظر ڈومیسٹک فلائٹس پر عائد پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں