کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور ایشائی ترقیاتی بینک میں قرض اور امداد کا معاہدہ طے ہوا ہے، بینک حکومت کو 14 ارب روپے قرض دے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک بلوچستان حکومت کو 14 ارب روپے قرض اور 70 کروڑ روپے کی امداد دے گا۔
[bs-quote quote=”منصوبہ قحط سالی سے نمٹنے کے لیے حکومتی پلان کا حصہ ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”صوبائی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]
بلوچستان کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بینک کے ساتھ قرض اور امداد کا منصوبہ قحط سالی سے نمٹنے کے لیے حکومتی پلان کا حصہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ قرض کی ادائیگی 25 سال میں کی جائے گی، منصوبے کے ذریعے 50 ہزار ایکٹر زرعی زمین قابلِ کاشت بنائی جائے گی۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل محکمۂ صحت کی جانب سے غذائی کمی کے عنوان پر منعقدہ مشاورتی سیمینار میں ماہرین نے بلوچستان میں غذائی کمی کے مسئلے کو سنگین قرار دے دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین نے بلوچستان میں غذائی کمی کے مسئلے کو سنگین قرار دے دیا
صوبائی وزیرِ صحت نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ صوبے میں غذائی قلت کا مسئلہ سنگین ہے، نیوٹریشن پروگرام کو دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے، بلوچستان میں غذائی قلت پر توجہ نہ دی گئی تو افریقی ممالک جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے۔
حکام کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2 سال میں بلوچستان میں 4 لاکھ بچوں کی اسکریننگ کی گئی، 4 لاکھ میں سے 31 ہزار 450 بچے غذائی قلت کا شکار نکلے، جب کہ 18 ہزار 203 بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال گیارہ دسمبر کو بھی خیبر پختونخوا کی سٹرکوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت پر خرچ کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔