پاکستان اور عراق کے مابین ٹیکسز کی چوری روکنے کا معاہدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اورعراق کےٹیکس حکام کےدرمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جس میں پاکستان اور عراق کےدرمیان آمدنی اور سرمایہ پر دہرےٹیکس، ٹیکسز کی چوری روکنےکا معاہدہ ہوا۔
معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
- Advertisement -
اس معاہدے کا اطلاق کاروباری ٹرانزیکشنز، منافع، انٹرسٹ، رائلٹیز ادائیگی، ڈیجیٹل سروسز سےآمدنی پر لاگو ہو گا۔
معاہدے سے دونوں ممالک کےٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسز سے نجات ملےگی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔