تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بڑی خوشخبری، حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدے طے پاگیا

اسلام آباد: پاور سیکٹر کےحوالے سے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان معاہدے طے پاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، معاہدے پرباضابطہ دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پرباضابطہ دستخط کرینگے، معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدےکی منظوری دے گا، معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیٹ میں کمی آئے گی۔

حکومتی ٹیم اور آئی پی پیز میں معاہدے کےاہم نکات

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین ملک کے وسیع تر مفاد میں کمپنیز کنٹریکٹ میں ترمیم پر رضامند ہوئے۔

کمپنیز پاور سیکٹر کے استحکام کیلئےکنٹریکٹ میں ترمیم پر راضی ہوئیں، ذرائع

حکومت کمپنیز کی قرض خواہوں سے ازسر نومفاہمت کرائےگی، ذرائع

حکومت کمپنیز کو موجودہ سولر سائٹس پر اضافی پیداوار میں مدد کرے گی، ذرائع

ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے حکومتی ٹیم او رآئی پی پیز میں معاہدے کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سےکمپنیوں کا پھنساہوا پیسہ ریلیزہونا شروع ہوجائے گا اور معاہدے کا اثراسٹاک ایکس چینج پر بھی پڑےگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں بجلی کے شعبے سے متعلق امور، اصلاحات اور تنظیم نو کے مجوزہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، گردشی قرضوں کے معاملے اور آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سمیت دیگر متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -