تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

طلبا کیلئے اچھی خبر، پاکستانی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان بڑا معاہدہ طے

کیلیفورنیا : پاکستانی اور امریکی یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کے تحت گریجوایٹس اور انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں باہمی معاہدہ طے پا گیا ہے ، چانسلرگورنرچوہدری سرور اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےڈاکٹرجوانا نے معاہدے پر دستخط کیے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیزریسرچ،معیاری بیج کی تیاری،پیداواری اضافےپرملکرکام کریں گے ، گریجوایٹس وانڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔

چوہدری سرور نے کہا عمران خان ویژن کےمطابق یونیورسٹیزمیں اصلاحات لارہےہیں، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا،زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکاریسرچ کیلئےاہم ہے، وہ وقت زیادہ دورنہیں جب پنجاب یونیورسٹیزکاشمار بہتر ین یونیورسٹیزمیں ہوگا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کےڈاکٹرجوانا کا کہنا تھا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سےمعاہدےکےتحت بھر پورتعاون فراہم کریں گے۔

Comments

- Advertisement -