تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق : پاکستان نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پرلیوی بتدریج 50روپے لیٹرتک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10روپے جبکہ ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، پیٹرول پرلیوی بڑھ کر 30 روپے اور ڈیزل پر 15روپے لیٹر ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید 5،5 روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور جنوری 2023تک لیوی کی شرح بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 20روپے،ڈیزل اورمٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے ، موجودہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔

Comments

- Advertisement -