ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

گردشی خسارہ ختم کرنے کیلیے معاہدہ، بینکوں نے اربوں روپے دیدیے

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کا 1271 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ اتارنے کا معاہدہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق زیرِگردش قرضوں کے حل کیلئے 18 بینکوں نے یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور مختلف بینکوں نے حکومت کو 618 ارب روپے کا قرض فراہم کر دیا ہے۔

قرض 10سے11 فیصد پر حکومت کو حاصل ہو گا اور قرض کی میعاد 6سال پر محیط ہوگی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مارچ 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.195 ارب ڈالر سپلس رہا ہے گزشتہ سال مارچ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.859 ارب ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 16.52 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستانی برآمدات 24.660 ارب ڈالر رہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس میں ہونا مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کی عکاس ہے اس مالی سال کے 9 مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 1.85 ارب ڈالر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کا مظہر ہیں حکومتی معاشی ٹیم کی انتھک کوششوں کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہم ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں