جمعرات, اکتوبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان اور ملائیشیا کی کاروباری برادری کے درمیان اہم معاہدے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور ملائیشیا کی کاروباری برادری کے درمیان 4 اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی میٹ لمیٹڈ اور این ایس کے کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ گوشت کی تقسیم، تھوک اور ریٹیل میں شراکت داری کے معاہدے پردستخط کیےگئے۔

گوبی وی سی انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے قسط بازار کو 3 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا۔ گوبی وی سی کی جانب سے پاکستان میں اسٹارٹ اپس کے لیے 50 ملین امریکی ڈالر کا نیا فنڈ قائم کرنےکا اعلان بھی کیا گیا۔

- Advertisement -

ایس این اے ایکویٹی نے پاکستان میں 5 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا۔ ایس این اےایکویٹی  کی 2026 تک 15 ملین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی۔

پاکستان ملائیشیا بزنس کونسلز کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں