جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت کی ایک اور کامیابی، سستی بجلی کے لیے مزید 18 کمپنیوں سے معاہدے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے حکومت نے  مزید 18 کمپنیوں سے معاہدے کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم اور مزید 18 آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، کیپکو سمیت 18 آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔

18 آئی پی پیز میں 1600 میگا واٹ کی کوٹ ادو پاور کمپنی بھی شامل ہے، رضا مند ہونے والے دیگر 17 آئی پی پیز ونڈ پاور یونٹ پر مشتمل ہیں۔

- Advertisement -

معاہدے کے تحت آئی پی پیز ٹیرف میں کمی اور دیگر رعایتیں دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں، چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

حکومت کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوں گے، واضح رہے کہ اب تک 41 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی اور رعایتوں پر متفق ہو چکے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 47 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے بات چیت کی ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دی تھی، اس رقم سے خیبر پختون خوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جب کہ متبادل توانائی کے ان منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں