اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

گھر بیٹھے ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کیلئے گھر بیٹھے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا آغاز کردیا اور درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

پنجاب میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے ، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

- Advertisement -

10 کلو واٹ تک 5 لاکھ ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ اور20 کلو واٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔

ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ

کم از کم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔

کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ، درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے اور سولر رائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں