منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سابق ڈی جی ایل ڈی اے "احدچیمہ” پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے احد چیمہ کو نیب کورٹ میں پیش کیا۔

احتساب عدالت کےجج امجد نذیر چوہدری نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی، کمرہ عدالت میں موجود ملزم احد چیمہ نے صحت جرم سےانکار کیا اور نیب الزامات کو مسترد کردیا، جس پر عدالت نے نیب کےگواہوں کو شہادتوں کےلیےآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

کیس کی مزید سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد

واضح رہے کہ نیب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اربوں روپے مالیت کی تمام جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس پہلے ہی اپنی تحویل لی چکی ہے۔

یاد رہے کہ احد چیمہ کو 21 فروری 2018 کو غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر نیب لاہور نے گرفتار کیا تھا

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں