پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ احد رضا میر کا طویل عرصہ بعد اداکارہ سجل سے متعلق بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اداکار احد رضا میر کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی، اس دوارن انہوں نے سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے‘۔
احد رضا میر نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ اداکارہ دنانیر مبین اور اداکارہ رمشا خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا ہے یہ سب پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے، دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے۔
واضح رہے کہ احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سجل علی سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، جن سے ان کی طلاق کی خبریں ہیں، تاہم طلاق پر بھی احد رضا میر اور سجل علی نے آج تک کوئی وضاحت جاری نہیں کی، معروف جوڑی کی علیحدگی انکے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔