پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کی ساتھی اداکاروں کیلئے کھانا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
احد رضا میر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، لیکن حال میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ نا صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ وہ اچھا کھانا بھی بنالیتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں معروف اداکار کھانا بنانے کے ہنر کا مظاہرہ کررہے ہیں، ویڈیو میں انہیں ساتھی اداکاروں کے لئے کھانا بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب اداکار کی نیٹفلکس سیریز ’ریزی ڈینٹ ایول‘ شوٹ ہورہی تھی، ویڈیو میں انہیں ریزی ڈینٹ ایول کے سیٹ پر ساتھی اداکاروں کیلئے چکن کڑاہی اور قیمہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ساتھ میں احد رضا میر کہتے ہیں کہ یہ ’کڑاہی‘ ہے جسے پاکستانی بہت پسند کرتے ہیں اور مجھے بھی بہت پسند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر کی والدہ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کے کھانا بنانے کے ہنر کی تعریف کی جارہی ہے۔