نیویارک : پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر نے بین القوامی ایوراڈ اپنے نام کر لیا، احد رضا میر کو امریکہ میں مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ہیملیٹ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار احد رضامیر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
The Betty for Outstanding Performance by an Actor in a Drama, sponsored by Erin Flash, Realtor, goes to Ahad Raza Mir! #Bettys19 pic.twitter.com/IGdUK2xruW
— BettyMitchellAwards (@BettyMitchells) June 25, 2019
یاد رہے چند روز قبل ہی احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
ڈراما سیریل ”یقین کا سفر“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں : پاکستانی اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
”ہیملیٹ“ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔
خیال رہے حال ہی میں پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی، عید کے موقع پر منگنی کی خبر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور سب نے ہی نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔