بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ویڈیو: اہلکار گھر کے باہر تھیلے کی تصویر بنا کر راشن واپس لے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نگہبان رمضان پیکج فوٹوشوٹ کی نذر ہونے لگا جس کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار ایک گھر کے باہر راشن رکھ کر تصویر بنواتے ہیں اور پھر راشن واپس لے کر چلے جاتے ہیں۔

واقعے پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔ ڈی سی نے کہا کہ تصویر، لوکیشن اور شناختی کارڈ کے بغیر پیکیج نہیں دیا جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راشن مستحقین کے گھر گھر پہنچانے کیلیے نگہبان پیکیج شروع کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں