پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پریمیم فاسٹ بولر کو ڈٰیتھ اوورز میں یارکر کرنا ہی نہیں آتی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کراچی کنگز کے بیٹر عرفان نیازی کی بیٹںگ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، شاہین اور حارث نے شروع میں اچھی بولنگ کی لیکن ڈیتھ میں لینتھ بولنگ کرکے چھکے کھا لیے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین اور رؤف نے یارکر کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں صحیح یارکر نہیں کرنی آئی۔
احمد شہزاد نے کہا کہ جب دو اوورز میں مین بولرز کو 41 رنز پڑ جائے تو پھر میچ تو نہیں جیتا سکتا۔
دوسری جانب فواد عالم نے کہا کہ ہم دو تین میچوں سے بات کررہے ہیں کہ آخری اوورز میں شاہین کے ساتھ دوسرے بولرز کو بھی یارکر نہیں کرنا آرہا۔
انہوں نے کہا کہ بولرز کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی یارکرز کا مسئلہ آْرہا ہے، ہم کیوں باربار عمر گل اور شعیب اختر کا نام لیتے ہیں صرف محمد عامر کہہ کر یارکر کرواسکتا ہے اگر وہ کہے گا میں سلو گیند ادھر پھینکوں گا تو وہ ادھر ہی کرے گا۔
فواد عالم نے کہا کہ 145 کی اسپیڈ سے چھکا مارنا بہت مشکل ہے، ہمارے پاس یارکر ڈیولپ ہی نہیں ہورہی، ہمیں بولنگ میں اتنی مار نہیں پڑتی تھی جو اب پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین اوورز میں 48 رنز چاہیے شاہین نے ایک اوور میں 21 رنز اور حارث نے 20 رنز دے دیے، لاہور قلندرز کو تین فاسٹ بولرز کھلانا چاہیے تھا۔