ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

محسن نقوی صاحب قوم اب آپ کے فیصلے کی منتظر ہے، احمد شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر احمد شہزاد نے لکھا کہ محسن نقوی صاحب یہ قوم اب آپ کے فیصلے کی منتظر ہے، ایسا فیصلہ جو میرٹ پر ہو، ہم نے یہ مقدمہ اپنی قوم کے لیے لڑا ہے اور آپ کے سامنے سب کچھ پیش کیا ہے، سب کچھ حقائق پر مبنی تھا اور یہ پاکستان کی ناقص کارکردگی سے ثابت ہوا۔

انہوں نے لکھا کہ اب آپ کی باری ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں پھر آپ کو زندگی بھر ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

قومی کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ نے میرٹ پر فیصلے نہیں کیے تو کھلاڑیوں کا یہ موجودہ گروپ بھی آپ کے خلاف اسی طرح کام کرے گا جس طرح ماضی میں کرکٹ بورڈ کے دیگر چیئرمینوں کے خلاف کام کیا تھا، وہ سابقہ چیئرمینوں اور انتظامیہ کے خلاف گئے اور وہ ہمیں یچے لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ڈٹے رہیں گے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ جو لوگ سچ بولنے اور ان کے سامنے حقائق پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ان کے خلاف جاتے ہیں، ہم نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی قوم کی آواز ہیں اور انصاف ملنے تک لڑیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ نے درست فیصلے کیے تو یہ قوم ہمیشہ آپ کی تعریف کرے گی اور آپ اس کے مثبت نتائج دیکھیں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ آپ کی کوششوں کو یاد رکھیں اور ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے، یہ آپ کے لیے ہمیشہ کے لیے چیمپئن بننے کا موقع ہے، عوام کا چیمپئن جس نے پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوچکی ہے جس کے بعد سے سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں