تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...
Array

احمد شہزاد نے سہانے خواب سجا لیے

لاہور: ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کیے جانے والے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے نئے سال کے لیے سنہرے خواب آنکھوں میں سجا لیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ انضمام الحق، شاہد آفریدی، سعید انور، محمد یوسف کی طرح کارکردگی سے ملک و قوم کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر زیادہ نہیں ہوئی، 28 سال کا ہوں اور میرے پاس کیریئر میں بہت کچھ کرنے کے لیے کافی وقت ہے، اگر دوبارہ موقع ملا تو کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے کیریئر کا فیصلہ ایک گیند پر نہیں کیا جا سکتا، عمر اکمل

اوپنر کا کہنا تھا کہ نئے سال میں غلطیوں پر قابو پا کر شائقین کرکٹ اور اپنے فینز کے دل جیتنے کی کوشش کروں گا اور کارکردگی کی بنیاد پر لمبے عرصے تک کھیلتا رہوں گا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ گزرنے والے سال سے مجھے بہت کچھ سیکھنےکا موقع ملا ہے، گزشتہ2سال میرےلئےبہت سخت رہے مجھےصرف 2میچز کیلئےموقع ملنےکا افسوس نہیں ہے لیکن یہ احساس ضرور ہے کہ مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم بڑاکھلاڑی ہے، اسےکھیلتادیکھ کرمزہ آتاہے، ایک دو کھلاڑیوں سےٹیم نہیں بنتی اس لیے5،4 کھلاڑیوں کو ایک ساتھ گروم کرنےکی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -