ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

احمد علی اکبر نے ماہم بتول سے اپنی شادی کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے ماہم بتول سے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احمد علی اکبر نے دلہن ماہم بتول کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں ماہم کو عروسی لباس اور اداکار کو کوٹ پینٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ میرا دل میری زندگی اور گھر کا سکون ہیں۔‘

تصاویر شیئر کرتے ہوئے احمد علی اکبر نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے‘۔

دوسری جانب احمد علی اکبر کی شادی کی خوبصورت تصاویر پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں، اداکارہ مریم نفیس نے بھی تصاویر پر لکھا کہ ’ماشا اللہ، گینگ میں خوش آمدید۔‘

واضح رہے کہ جنوری 2025 کے اختتام پر احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں تھی تاہم اب تک انہوں نے اپنے آفیشل پیچ پر اس شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

ماہم بتول صرف ایک وکیل نہیں، بلکہ ایک ڈیجیٹل انفلوئنسر، تخلیقی ذہن اور اب شوبز انڈسٹری کی نئی روشنی ہیں۔

قانون کی دنیا سے سوشل میڈیا کی شہرت تک اور اب تفریح کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہوں نے ہزاروں لوگوں کو متوجہ کرلیا ہے۔ لوگ ان کی ذاتی زندگی، کیریئر کی تبدیلی اور ان کی شادی کی تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں