اداکار احمد علی اکبر بھی آئندہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔
اداکار احمد علی اکبر اپنی آن اسکرین پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور جب وہ کام نہیں کررہے ہوتے تب بھی تنازعات سے دور رہتے ہیں۔
ان کا شمار شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ اہل بیچلرز میں ہوتا ہے۔
شوبز ویب سائٹ کے مطابق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے بعد احمد علی اکبر کی بھی شادی ہورہی ہے۔
اداکار اپنی ذاتی زندگی کو بہت نجی رکھنا پسند کرتے ہیں، وہ اکثر اپنے دوستوں کی شادیوں میں رقص کرتے ہیں لیکن اس بار وہ دولہا کی نشست پر ہوں گے۔
فروری میں احمد علی اکبر کی شادی کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداح پرجوش ہیں۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ احمد علی اکبر کی دلہن وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں اور ان کا نام ماہم بتول بتایا گیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دی جارہی ہے۔