ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کی مہندی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اداکار احمد علی اکبر کے قریبی دوست اور پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر مہندی نائٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر مہندی کی تقریب سے دولہا اور دلہن کا مختصر ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں یہ جوڑی خوب ہلہ گلہ کرتی نظر آ رہی ہے۔

اس سے قبل بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی تھیں جو خوب وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں