پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
احمد علی اکبر پاکستان کے بہترین ٹیلنٹ میں سے ایک ہیں، ان کی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔ ان کے تمام پراجیکٹس کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار اب اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا جس میں دلہا اور دلہن اپنے پیاروں میں گرد گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس تقریب میں ان کے بہترین دوست اداکار عثمان خالد بٹ کو بھی اچھا وقت گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔
واضح رہے کہ کئی دنوں سے جاری اداکار احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی تصدیق تو ہو گئی ہے لیکن اداکار یا ان کی ہونے والی اہلیہ کی جانب سے اب تک کوئی تصاویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔