جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

احمد علی بٹ نے اپنی ناراض اہلیہ کو کتنے سال تک منایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے بتایا کہ ان دونوں کی دوستی 14 سال پرانی ہے لیکن احمد فاطمہ کو شادی کے لیے 8 سال تک مناتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

فاطمہ نے بتایا کہ ان کی اور احمد کی 14 سال سے دوستی تھی، ان کی پہلی باضابطہ ملاقات اس وقت ہوئی جب کالج میں ایک پلے کے لیے فاطمہ کو اسپانسر شپ چاہیئے تھی جس کے لوگوں نے انہیں احمد سے ملنے کا کہا۔

- Advertisement -

فاطمہ کے مطابق وہ احمد سے کسی حد تک خوفزدہ تھیں لیکن ملاقات کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ احمد کافی مختلف انسان ہیں۔

احمد اور فاطمہ کی دوستی ہوئی جس کے بعد ایک روز احمد نے انہیں پروپوز کیا، انہوں نے فاطمہ کے گھر آ کر ان کے والدین سے بھی بات کرلی، لیکن پھر اچانک احمد نے رشتے سے انکار کیا۔

اس کے بعد فاطمہ لندن چلی گئیں اور اگلے 8 سال تک وہیں رہیں، احمد نے بتایا کہ وہ 8 سال تک فاطمہ کو مناتے رہے جس کے بعد بالآخر فاطمہ کا غصہ ٹھنڈا ہوا اور انہوں نے احمد سے شادی کی حامی بھرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں