پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار احمد علی بٹ کے بیٹے اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف ہوسٹ و اداکار احمد علی بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اپنی اہلیہ فاطمہ اور بیٹے اذان علی بٹ کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے نے اپنی آواز سے سامعین کو مسحور کر دیا۔
View this post on Instagram
اس شو کے ایک کلپ میں احمد بٹ کے بیٹے کو مشہور نعت ’تاجدارِ حرم‘ اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹے کو کم عمری میں انتہائی ادب کے ساتھ نعت پڑھتے ہوئے دیکھ کر احمد بٹ اور انکی اہلیہ فاطمہ کے چہرے خوشی اور فخر سے چھلک رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اذان علی بٹ کی نعت پڑھتے ہوئے وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا ساتھ ہی صارفین نے کمنٹ میں والدین کی تعریف بھی کی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکاراحمد علی بٹ کے بیٹے کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، احمد علی بٹ کے بیٹے میں کیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گا کر میزبان کو حیران کردیا۔
نامور اداکار گلوکار اور میزبان احمد علی بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے پوتے اور معروف گلوکارہ ظل ہما کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2013 میں سابق ماڈل فاطمہ خان سے شادی کی۔