معروف اداکار احمد علی بٹ نے ہوٹل کے نقصان کا ازالہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر سے لینے کا مشورہ دیدیا۔
پاکستان کے معروف کامیڈین احمد علی بٹ نے جیمز فالکنر کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سے اچانک دستبرداری اور ہوٹل میں ہوٹل کے باوجود پی سی بی پر غلط الزامات عائد کرنے والے ردعمل کا اظہار کردیا۔
آسٹریلوی کرکٹر تنقید اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری پر کی اور جیمز فالکنر کےلیے بدتمیز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
انہوں نے جیمز فالکنر کی حرکت پر کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پی سی بی غیر پیشہ ورانہ کرکٹر کے بقایا جات ادا نہیں کرے گا۔
جیمز فلکنر نے ہیلمٹ اور بیٹ پھینک کر ہوٹل کی لائٹس توڑ دیں، ذرائع
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے پی سی بی پر الزام عائد کیا تھا کہ پی سی بی نے میرے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔