پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

احمد شہزاد کا ورلڈ کپ 2011 کے پاک بھارت سیمی فائنل سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ ان کے لیے اچھا نہیں تھا۔ ابتدائی میچز میں پرفارم نہ کر سکا، اسی لیے سیمی فائنل میں ڈراپ ہوا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اگر ہم اس میچ میں بہتر پلاننگ کرتے تو میچ جیت سکتے تھے کیونکہ وہ میچ ہارنے والا نہیں تھا کیونکہ پچ بھی زبردست تھی، لیکن ہم کچھ زیادہ ہی پریشر لے گئے اس لیے ایک آسان ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔

- Advertisement -

احمد شہزاد نے اس موقع پر یہ بھی انکشاف کیا کہ میچ سے قبل بھی بیان بازیاں چل رہی تھیں، کپتان پر بھی پریشر تھا، کئی جگہوں سے فون بھی آ رہے تھے، وہ میچ ہارنے والا نہیں تھا۔

میزبان کے اس سوال پر کہ کس کس کے فون آئے اور کپتان پر کیا پریشر تھا، احمد شہزاد نے کہا کہ کس کس کے فون آئے یہ اس وقت میڈیا پر بھی آیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاہم یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی ہم ایسے میچ ہارے ہیں جو ہمیں جیتنے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ 2011 کو موہالی میں کھیلے گئے اس سیمی فائنل میچ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستانی بولرز نے بھارت کی تگڑی بیٹنگ لائن کو 266 رنز تک محدود کر دیا تھا تاہم مصباح الحق کی سست بیٹنگ کی بدولت پاکستان یہ میچ 29 رنز سے ہار گیا تھا۔ مصباح نے 76 گیندوں پر 56 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

بھارت یا جنوبی افریقہ، شعیب اختر نے کس ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن قرار دیا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں